Arbaab Raza Maula (ع) | Mir Hasan Mir | New Manqabat 2021 | New Manqabat Mola Imam e Raza 2021
ارباب رضا مولا ؑ ●
ارباب ،ارباب ، ارباب ،رضا مولا ؑ سلطان ِعرب ،شاہِ خراسان ۔ارباب رضا مولا ؑ نوبت ہے تیری شاہی کا اعلان تبدیلیاں تو لوح پہ کرتا ہے قلم سے ● واقف ہے زمانہ ترے اندازِ کرم سے اللہ بھی رکھتا ہے تیرا مان روضہ کی زیارت میں عجب حج کا مزہ ہے ● زم زم ہے سبیل اور منا صحنِ شفاء ہے روضہ ہے ترا کعبہ ٔ ایمان پہنچاتا ہے یہ مجھ کو کسی اور فضاء میں ● میں صحن میں ہوتے ہوئے اُڑتا ہوں ہوا میں ہے فرش تیرا تخت سلیمان ہر ایک پہ کونین میں احسان ترے ہیں ● قرآں کی قسم لولو و مرجان تیرے ہیں احسان تری سورۂ رحمٰن ہو آئے نجف پھر بھی خصارے میں رہے گا ● شبیرؑ کے روضے پہ اُسے کچھ نہ ملے گا ہے جان کے جو آپ ؑسے انجان مشہد بہ خدا قطعہ ای از عرش برین است ● جاروبکش فرش حرمت روح الامین است عقل بشر از فضل تو حیران رازق کی طرف سے ہے توہی رزق کا قاسم ● ہے نظمِ دو عالم کا تو ہی آٹھواں ناظم پلتے ہیں ترے رزق پہ شیعیان تو جاگ رہا ہے تو میں سوتا ہوں سکوں سے ● بندہ تیرا واقف ہے تیرے کن فیکوں سے ہے تیرے تصرف میں میری جان ہے عرض یہی بارگاہِ شاہِ زماں ؑ میں ● مومن نہ رہے کوئی پریشان جہاں میں بس آپ ؑ کا دشمن ہو پریشان اولاد کا طالب کوئی طالب ہے شفاء کا ● معصومہ ٔ قمؑ کا انہیں دے دیجئے صدقہ ان سب پہ بھی کر دیجئے احسان دعبل کو ثناء کے لئے بلواتے تھے جیسے ● ہے عرض کہ مجھ کو بھی بلا لیں کبھی ایسے ہے میر حسن میر ؔ کا ارمان